شاہدہ منی

شاہدہ منی کاآرٹسٹ ویلفیئر فنڈ بڑھا کر ایک ارب روپے کرنے پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر

لاہور( عکس آن لائن )پرائیڈ آف پرفارمنس ملیوڈی کوئین شاہدہ منی نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ 25 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کرنے پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ثقافت کے فروغ کے ساتھ فنکاروں کے لیے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے فلاح و بہبود پر مبنی اقدامات سے فنکار زیادہ لگن اور جذبے سے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہمیں شعراء ، میوزیشین، ٹیکنیشنزاور پس پردہ کام کرنے والے ہنر مندوں جن کی وجہ سے ایک فنکار اپنے فن میں نکھار پیدا کرتا ہے انہیں بھی معاونت دینے کی ضرورت ہے ۔ شاہد ہ منی نے کہا کہ فنکارہمیشہ ملک کی ترقی اور اس کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں