سردار تنویر الیاس خان

پشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ ور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16دسمبر2014کے سانحہ نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو رلا دیا، آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں،

سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیوں کی تاریخ رقم کی،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں