سید عباس موسوی

شام کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط کریں گے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (عکس آن لائن) ایران نے شام پر امریکی پابندیوں کے ردعمل پر کہا ہے کہ ماضی کی طرح ہم شامی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنا معاشی تعاون جاری رکھیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ ہم شام کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود پہلے کی طرح اس ملک کے ساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے شام کے خلاف نام نہاد سیزر قانون کے نفاذ کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر اس کی مذمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے حالات میں جب دنیا میں کورونا کی وباء پھیلی ہوئی ہے ،

اس طرح کی غیر انسانی پابندیاں شامی عوام کے دکھوں کو مزید بڑھادیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں