ہما علی

شارٹ کٹ والے منزل پرپہنچنے کی بجائے اکثر راستہ بھٹک جاتے ہیں’ ہما علی

لاہور(عکس آن لائن)تھیٹرکی نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبزمیں شارٹ کٹ نہیںبلکہ محنت کام آتی ہے ،جو شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں وہ منزل پرنہیں پہنچ پاتے بلکہ وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں اور بعض اوقات یہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے ۔ایک انٹرویو میں ہما علی نے کہا کہ فحاش اورولگررقص سے نفرت ہے اور اس سے کوسوں دوررہتی ہوں ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گانوںپر رقص کیا ہے اور یہی میری کامیابی کی علامت اور بطور اداکارہ میری پہچان ہے ۔ ہما علی نے کہا کہ میں نے کبھی کسی ڈرامے میں کام حاصل کرنے کے لئے خفیہ ذرائع استعمال نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں ،تھیٹر پر آپ کو چوکنارہنا پڑتاہے کیونکہ تھیٹر پر غلطی کا کوئی چانس نہیں ہوتااورسامنے بیٹھے ہوئے آپ کی ایک ایک بات کا نوٹس لے رہے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں