حبا بخاری

شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر میرا بچہ ہوگیا تھا، حبا بخاری

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر بچہ ہوگیا تھا اور بچے کی تصاویر بھی گردش کرنے لگی تھیں۔

اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر اور ساتھی اداکار آرز احمد کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس دوران ان سے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر حبا بخاری نے کہا کہ یوٹیوب پر ڈھیروں ویڈیوز ہیں جن پر کسی اور بچے کی تصویر لگا کر دعوے کیے جارہے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی اولاد پیدا ہوگئی ہے لیکن اصل میں یہ سب جعلی خبریں ہیں۔

حبا بخاری نے کہا کہ شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر ان کا بچہ ہوگیا تھا، تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی لکھا تھا کہ آرز نے اپنے بچے کا شاندار استقبال کیا اور اپنی سالیوں کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں اور جواہرات دیے ہیں۔

اس موقع پر آرز احمد نے کہا کہ فیملی کی طرف سے کوئی دباﺅ نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ہمارے بچے کی فکر ہے، کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ کیا بچہ ہوگیا؟ جس پر میں نے کہا کہ یوٹیوب پر ہوگیا ہے، ہمارا اصل میں نہیں ہوا، یوٹیوب پر تو ہماری بے لاتعداد اولادیں ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں