حسن علی

شاداب خان کی شادی گھر کی شادی تھی ،تحفے سے بہت خوش ہے ،حسن علی

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ شاداب خان کی شادی ان کے گھر کی شادی تھی اور شاداب شادی پر ان کے دیے گئے تحفے سے بہت خوش ہے۔پی ایس ایل 8 کے ایکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے حسن علی سے سوال کیا کہ آپ نے شاداب کو ذاتی طور پر کیا تحفہ دیا؟ جس پر حسن نے بتایا کہ مجھ سے جو ہوسکا میں نے شاداب کو وہ دیا اور وہ میرے دیے گئے تحفے سے وہ بہت خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب کی شادی میرے گھر کی شادی تھی اور اگر میں یہاں نہیں تھا تو شاداب کی شادی پر میری فیملی موجود تھی، شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے بہت خوش ہے۔حسن علی نے شاداب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید کروں گا وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہے، اللہ پاک دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں