شاداب خان

شاداب خان پردبئی کی حسینہ نے بلیک میلنگ کا الزام عائد کر دیا

دبئی(عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹر شاداب خان پردبئی کی حسینہ نے بلیک میلنگ کا الزام عائد کر دیا اور کہا ہے کہ شاداب خان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں وہ میری برہنہ تصاویر لیک کر دینگے۔دبئی سے تعلق رکھنے والی ڈی اشرینا صفیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر الزام عائد کیا کہ انہیں پاکستان کے اسٹار کرکٹ شاداب خان انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انکی غیر اخلاقی تصویں لیک کردیں گے۔

انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پاکستانی کرکٹر کی جانب سے انہیں صرف ان بات پر دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ وہ انھیں نظر انداز کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے مجھ سے کئی طرح کے موبائل نمبروں اور مختلف اکانٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، مجھے دھمکی دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے بارے میں کسی کو بتایا تو میں تمہاری برہنہ تصویریں لیک کردونگا۔اس کے بعد صافیہ نے کہا کہ ان کی اور شاداب خان کی دوستی 2019 میں ہوئی تھی اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے دوران ہم دونوں مزید ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے اور اکیلے بھی ملنے لگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شاداب خان پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں اور ہم ایک ساتھ کئی جگہیں گھوم چکے ہیں، میرے علاوہ ان کے مزید لڑکیوں کے ساتھ مراسم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں