سعودی عرب

سی پیک خطے کی ترقی کیلئے مدد گارثابت ہوگا، سعودی وزیرخارجہ

ریاض(عکس آن لائن)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں چین اور سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی،صنعتی، خلائی اور تکنیک کیشعبوں میں تعاون کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ریاض کی جانب سے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا جو صنعت، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔ انھوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں