سی ای او ایجوکیشن

سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ممبران سے میٹنگ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدے دران و ممبران ضلع چنیوٹ سے میٹنگ،سی ای او نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ سکولز کو آن لائن کرنے پر بریفنگ دی

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ ملک ظفر ریحان نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز ضلع چنیوٹ کے عہدے داران و ممبران سے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے شرکائکو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سکولز ہمارے لیے قابل قدر ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کسی کے خلاف نامناسب اقدامات کیے جائیں اور چھاپے مارکر سکولز کو سیل کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ہوم ورک کے لیے سکولز اساتزہ کو سوموار اور جمعرات کو متبادل طور پر بلایا جا سکتا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیوں پر نہ صرف سکولز پر پابندی ہے بلکہ اکیڈمیوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔

ملک ظفر ریحان نے تمام پرائیویٹ سکولز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ فروری تک اپنے سکولز کو آن لائن رجسٹرڈ کروائیں اور ہر سال 31 دسمبر کو رجسٹریشن ایکسپائر ہو جائے گی جس کے لیے مخصوص کاغذات آن لائن جمع کروا کر رجسٹریشن ری نیو کروائی جا سکے گی۔غیر رجسرڈ سکولز بھی ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔میٹنگ کے دوران سی ای او نے پرائیویٹ سکولز مالکان کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں