سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا ء کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومتی کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا ء کی تیاریوں پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پارلیمان میں ناکامی کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے آئین کی شقوں کو مسترد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کا اجرا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خواہشات اور من پسند فیصلے آرڈیننس کے ذریعے پوری کرنا چاہتی ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے ملک اور پارلیمان کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں