سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے 11 میں سے 9 سینیٹر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ(عکس آن لائن ) بلوچستان میں سینیٹ کی 11 میں سے 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے امیدوار اعجاز احمد ریٹائرڈ ہوگئے، اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 جنرل نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، خواتین کی دو نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینیٹ کی نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں