فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے ان امیدواروں کی کامیابی سے تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔انہوں نے کہا کہ دس کی دس نشستیں جیتنے پر خیبر پختونخوا کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اخلاقی فتح سے کرپشن کیخلاف ہماری سوچ کو تقویت بخشی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی نشست جیت کر بھی رسوا اور شرمسار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں