کلین چٹ

سینیٹر شیری رحمان کا وزیراعظم کو کلین چٹ دینے کا معاملہ پر تشویش کا اظہار

گلگت(عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کو کلین چٹ دینے کا معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزراء کے دوروں کو دھاندلی قرار دیدیا۔

اپنے بیان میں شیر ی رحمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے اگر وزیراعظم کو کلین چٹ دے دی ہے تو یہ باعث تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اپنے تمام تحفظات سے آگاھ کردیا ہے، وزیراعظم اور وزراء سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے یہاں آکر وعدے کرتے پھر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے دورے واضح قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں