جنید خان

سینٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر دکھ ہوا،جنید خان

پشاور(عکس آن لائن) فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے سے زیادہ دکھ،

اس بات کا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تو میرا نام شامل نہیں تھا۔

اگر انگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے ،تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں۔

انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

اس صورت حال میں بھی مایوس نہیں ہوں، پہلے سے زیادہ محنت کروں گا .

اور کوشش کروں گا کہ سلیکشن کمیٹی کے دل جیت سکوں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی کے نئے قوانین سے

ریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات پیش آئیں گی۔

انہیں وکٹیں لینے کے لیے کافی زور لگانا پڑے گا۔

بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہو گا تو ہر باؤلر کے لیے حریف بلے باز کو آوٹ کرنا چیلنج ہوگا۔

پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان بولرز کا ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں