سینئر اداکارہ عابدہ بیگ

سینئر اداکارہ عابدہ بیگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

لاہور( عکس آن لائن) ماضی کی نامور اداکارہ عابدہ بیگ ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ سینئر اداکارہ نے روتے ہوئے اپنی روداد سنائی اور کہا کہ جن لوگوں کو کھانے پکا کر دئیے ، کپڑے دھو کر دئیے بچوں کی طرح پالا وہ آج میرے بھجوائے گئے پیغام کاجواب بھی نہیں دیتے ۔

عابدہ بیگ جو ان دنوں شدید علیل ہیں نے بتایا کہ نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر، ظفر ی خان، ناصر چنیوٹی، طارق ٹیڈی یہ سب میرے گھر میں رہے ہیں ،نسیم وکی کے لئے انہوںنے انتہائی سخت الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ ان کو اللہ نیکی کرنے کی توفیق ہی نہ دے ۔

انہوںنے کہا کہ میں نے طاہر انجم کو فون کیا لیکن اس نے میر ے میسجز سننا ہی بند کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سہیل احمد نے میری بیٹی کی شادی پر نیکی کی تھی جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی ، میںکسی سے کوئی توقع نہیں رکھتی لیکن میں نے ان سب کو پالا ہے ، ان کو ہاتھ پکڑ کر عروج کی سیڑھی پر چڑھایا ہے کوئی آ کر حال تو پوچھ جاتا ۔انہوںنے کہا کہ میں صرف یہی کہوں گی کوئی میرے با رے میں سہیل احمد کو بتا دے میں کسی اور سے کوئی توقع نہیں رکھتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں