سیمنٹ کی فروخت

سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 7 فیصد، برآمد میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن )رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7 فیصد جبکہ برآمد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.03 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ برآمد کا حجم 6.45 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔

سیمنٹ کی مقامی صنعت کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں شمالی ریجن کی صنعت کی مقامی فروخت 25.98 ملین ٹن اور برآمدات 1.92 ملین ٹن رہی ہے جبکہ جنوری ریجن کے کارخانوں کی مقامی فروخت 4.60 ملین ٹن اور برآمد 4.53 ملنی ٹن رہی ہے۔اس طرح جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران مجموعی فروخت 7 فیصد اضافہ سے 37.03 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی ریجن کی مقامی فروخت 23.21 ملین ٹن اور برآمد 1.99 ملین ٹن رہی تھی۔اس طرح جنوری ریجن کی صنعت کی مقامی فروخت 6.25 ملین ٹن اور برآمدات 2.14 ملین ٹن رہی تھی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد کا حجم 34.59 ملین ٹن رہی تھی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 30.58 ملین ٹن جبکہ برآمدات 6.45 ملین ٹن رہی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں مقامی فروخت کا حجم 29.46 ملین ٹن اور برآمدات 4.13 ملین ٹن رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.44 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں