سیمنٹ کی برآمدات

سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد ،مقامی فروخت میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد اضافہ جبکہ جون 2020ء کے دوران سیمنٹ

کی مقامی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)

کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.623 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جون

2019ء کے دوران فروخت کا حجم 3.557 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء

کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.065 ملین ٹن یعنی 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے

کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جاتی رہی ہے تاہم جون کے

دوران فروخت میں خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق جون 2020ء کے دوران سیمنٹ کی

برآمدات میں 124 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران برآمدات کا حجم 0.787 ملین ٹن تک برھ گیا

جبکہ جون 2019ء میں 0.351 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔ اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے اس حوالہ

سے کہا ہے کہ جون 2020ء کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ سے توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے

تعمیرات کے شعبہ کو فراہم کئے گئے پیکج کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت

میں 2 فیصد اضافہ سے فروخت کا حجم 47.81 ملین ٹن رہا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گزشتہ 6 سال کے

مقابلہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں ایک فیصد کی کمی سے فروخت 39.96 ملین ٹن رہی ہے

جبکہ دوران سال برآمدات 20 فیصد اضافہ سے 7 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔ اس طرح دوران سال سیمنٹ

کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں