سراج الحق

سیلاب نے ثابت کردیا کہ حکومت نے جھوٹے دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا، سراج الحق

کوئٹہ (نمائندہ عکس ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب نے ثابت کردیا کہ حکومت نے جھوٹے دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا، بلوچستان میں سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے، افسوس متاثرین کے پاس گورنر اور وزیراعلی سمیت کوئی نہیں آیا ، وزیراعظم بھی تماشا کرکے چلے گئے، اربوں روپے کے وسائل ہیں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو مارنے کیلئے تو ہے مگر امداد کے لئے نہیں، حکمران جب ساتھ نہیں دیں گے تو لوگ بھی آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے یہاں تک براستہ روڈ آیا کوئی ڈیم نہیں دیکھا، سیلاب نے ثابت کردیا صوبائی اور وفاقی حکومت نے جھوٹے دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پورے بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے، وزیراعظم نے 5 لاکھ کا اعلان کیا، کونسا انجینئر اتنے پیسوں میں گھر بناسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں