رنبیر کپور

سکرین پر سنجے دت جیسے سینئر اداکار کے مخالف نظر آنا حیرت انگیز بات ہے،رنبیر کپور

کراچی (نمائندہ عکس) معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے بڑے پردے پر سنجے دت کیساتھ اداکاری کرنے کیلئے بہت بے تاب رہے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میرے لیے سکرین پر سنجے دت جیسے سینئر اداکار کے مخالف نظر آنا ایک بہت حیرت انگیز بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں 10یا 11سال کا تھا تو میرے پاس میری الماری میں سنجے دت کا ایک پوسٹر لگا ہوا تھا۔رنبیر کپور نے کہا کہ بالآخر راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی بائیوپک میں میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو میرے لئے تقریبا ناقابلِ یقین بات ہے کہ میں فلم میں ہیرو ہوں اور میرے مخالف سنجے دت ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت نے اپنی شاندار اداکاری سے ہمیں بالی ووڈ میں کچھ بہت زبردست ولن دیے ہیں، لوگ انہیں فم (شمشیرا)میں شدھ سنگھ کے کردار میں بھی بہت پسند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں