مریم اور نگزیب

سڑکوں پہ نہیں عدالت جاؤ، مریم اور نگزیب کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑکوں پہ نہیں عدالت جاؤ،فارن ایجنٹ کا بیان سْن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے ،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ کا بیان سْن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو ،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے ،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا۔ وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی راہنماؤں سے ملاقات کر ر ہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاک ہشہباز شریف کیا کر رہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہوئی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ تم 2013 سے احتجاج اور سڑکوں پر ہو اور رو رہے ہو ،مستقبل میں بھی اسی طرح روتے اور پیٹتے ہی رہو گے، ان شاء اللہ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہو سکو گے کیونکہ نہ فیض ، نہ کھوسہ ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوا ،سڑکوں پہ نہیں عدالت جاؤ

اپنا تبصرہ بھیجیں