بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہوا ہے کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے نشان سے متعلق بتائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں