سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے یوریا کھاد کی درآمد میں خورد برد کرنے والے ملزم عمران محسن کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے یوریا کھاد کی درآمد میں خورد برد کرنے والے ملزم عمران محسن کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت التوا کی درخواست پر ملتوی کر دی ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزم عمران محسن کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی ۔

دورا ن سماعت ملزم عمران محسن کے وکیل عدنان شجاع کے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے التوا کی درخواست کی ۔ عدالت عظمی نے التوا کی درخواست منظور کر تے ہوئے مزکورہ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ نیب نے ملزم عمران کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں