کورونا از خود نوٹس

سپریم کورٹ نے کراچی میں مارکیٹس کھولنے کا حکم دےدیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپریم کورٹ نے کراچی کی تمام مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ہدایت کی عید کے موقع پر ہفتے ،اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں عدالت نے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالزکھولنے پر ہدایات فوری طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کو چیف جسٹس گلزار حمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ نے کوروناازخودنوٹس کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل خالدجاویدنے کراچی سے وڈیولنک پر دلائل دئیے۔کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کراچی کی تمام مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کمشنرکراچی کومارکیٹس کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا زینب مارکیٹ میں غریب لوگ آتے ہیں، زینب مارکیٹ میں لوگوں کوایس او پیزعمل کرائیں، ایس او پیز پر عمل کرانا ہے آٓپ نے لوگوں کو مارنایا ڈرانانہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی میں چند مالز کے علاوہ تمام مارکیٹس کھلی ہیں، جو دکانیں سیل کی گئیں انہیں بھی کھول دیں، چھوٹے تاجرکوروناکے بجائے بھوک سے ہی نہ مرجائیں، وزارت قومی صحت کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا جن چھوٹی مارکیٹس کو کھولا گیا وہ کونسی ہیں؟ کیا زینب مارکیٹ اور راجہ بازار چھوٹی مارکیٹس ہیں؟ کیا طارق روڈ ،صدر کا شمار بھی چھوٹی مارکیٹوں میں ہوتا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھلی ہیں جبکہ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مالز میں 70فیصد لوگ تفریح کے لئے جاتے ہیں۔

کوروناازخودنوٹس کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالزکھولنے پر ہدایات فوری مانگ لی۔ بینچ کے رکن جسٹس مظہرعالم کا کہنا تھا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیا جواز ہے؟ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ہفتے ،اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں اور چھوٹے دکانداروں کوکام کرنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں