سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کی مخالف امیدوار طارق انیس کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کی مخالف امیدوار طارق انیس کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل دانیال عزیز نے کہاکہ طارق انیس 2013 اور 2018 میں الیکشن ہار گئے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ایک ہارے ہوئے کو دھوکہ باز ثابت کر کے کیا کریں گے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ آخری دو انتخابات میں جسے عوام نے مسترد کیا اسے اور کیا سزا ہونی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ 13 سال گزر چکے ہیں پانچ سال کی سزا بھی ہوتی تو اب تک پوری ہوچکی ہوتی۔

دانیال عزیز نے 2008 کے انتخابات میں دھاندلی اور کرپٹ پریکٹس پر طارق انیس کیخلاف درخواست دائر کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں