سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (عکس آن لا ئن) سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے،

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں