سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے بی آر ٹی پراجیکٹ کیس میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کیس میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے درخواست گزار کے اعتراضات پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی،عدالت نے درخواست گزار کے اعتراضات پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ درخواست گزارنے صوبائی حکومت کی اپیل پر اعتراضات اٹھائے ہیں ،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں