سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی درخواستوں پرنیب سمیت ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی درخواستوں پرنیب سمیت ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 7 جنوری 2019 کا فیصلہ حتمی ہی عملدرآمد روک سکتے نہ ہی اسے تبدیل کرسکتے ہیں ۔

بدھ کو جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دئیے کہ نیب قانون کے تحت مقدمہ منتقلی کی درخواست دینا قانونی حق ہے عدالتی حکم سے قانونی حق ختم نہیں کیا جا سکتا جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ فیصلے میں بہت سے الزامات کا ذکرہے جس کی وجہ سے کیس اسلام آباد دائرہوئے، فاروق ایچ نائیک نے نیب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ نیب سے پوچھ لیں کیا وہ الزامات اب بھی برقرارہیں۔

جسٹس منیب اخترنے کہاکہ اتنے ملزمان کونوٹس جاری کرنا لازمی نہیں ، بنچ سربراہ نے کہاکہ وکیل میلا لگانا چاہتے ہیں تولگا لیں عدالت کا وقت محدود ہوتا ہے اس حساب سے ہی سنیںگے عدالت نے نیب ، آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت دیگرملزمان کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں