قاسم سوری

سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا،قاسم سوری کا بیان

کوئٹہ (عکس آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا، جہانگیر ترین ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، جہانگیر ترین کو جو بھی ٹاسک ملتا ہے پورا کرتے ہیں،کوشش ہے کوئٹہ میں شوکت خانم اسپتال بنے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مجھ پر2018 کے الیکشن میں اعتماد کیا،

نادرا رپورٹ میں52 ہزار ووٹ پر انگوٹھوں کے نشان واضح نہیں، میرے کل ووٹ 25 ہزار 900 ہیں، سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔قاسم سوری نے مزید کہا چین کی مدد سے سولر سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائے گئے، قومی اسمبلی کا پہلا ایم این اے ہوں جس کویہ ذمہ داری ملی، بطورڈپٹی اسپیکر بہت ذمہ داری ہےجب موقع ملتا ہے یہاں آتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ا نہوں نے کہا کہ چندے کی پرچیوں پر ناموس رسالت لکھا ہے، لوگوں کو بہکا کر چندہ لیا جارہا ہے،جہانگیر ترین ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، جہانگیر ترین کو جو بھی ٹاسک ملتا ہے پورا کرتے ہیں،کوشش ہے کوئٹہ میں شوکت خانم اسپتال بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں