خواجہ سعد اور سلمان

سپریم کورٹ ،خواجہ سعد اور سلمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ نے پیراگون سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے خواجہ سعد اور سلمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ نیب کا موقف تو صرف یہ ہے کہ عدالت کی آبزرویشنشز حذف کی جائیں،نیب کی اپیل 123 دن زائد المیعاد ہے۔ نیب کو نظر ثانی اپیل میں ملزمان کو ضمانت دینے پر تو کوئی اعتراض نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتراوصاف نے عدالت سے کہا کہ اگر نیب نے التوا ہی لینا تھا تو بتا دیتے ہم لاہورسے آئے ہیں جس پر جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا موسم اتنا اچھا ہے کہ آپ اسے انجوائے کریں۔ سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں