راجہ عدیل

سٹیل کی بڑھتی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹیل مل کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں‘راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے.

کہ ملک میں سٹیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث سٹیل مل کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں اور ادارے کی بحالی

کیلئے پروفیشنل انتظامیہ کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو

کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک

میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے.

تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پاکستان سٹیل کی بحالی کیلئے روسی پیشکش کو سنجیدگی

سے لیا جائے ۔روس کی طرف سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی میں مدد دینے کا فیصلہ لائق تحسین ہے ۔پاکستان سٹیل روس ہی مدد

سے بنی تھی اور یہ ایک عرصہ تک منافع بخش ادارہ رہا لیکن سابق ادوار میں پاکستان سٹیل میں سیاسی بھرتیوں سے اس ادارہ کو

تباہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی بحالی سے اس میں موجود 4سے5سال پران خام مال آج ہالٹ رالڈ بنا کر بیچا جائے.

تو اس سے اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ۔ملک میں موجودہ حکومت کی طرف سے لاکھوں گھروں کی تعمیر کے منصوبہ

اور ملک میں سی پیک تناظر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بھی سٹیل کی وافر ضروریات ہوگی ۔جسے اسٹیل مل کو بحال

کرکے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی سے ہر سال ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں