قرعہ اندازی

سو اور1500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن)ریجنل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز کے زیراہتمام 100 اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق100 روپے والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 1000 روپے کے 1199 انعامات تقسیم ہوں گے۔

اسی طرح 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ زکا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1006 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں