سورج مکھی

سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونیوالی ایک حساس فصل ہے،ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا کہ سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونیوالی ایک حساس فصل ہے، لہذاکاشتکار محنت و احتیاط سے برداشت کا عمل مکمل کریں، کیونکہ برداشت کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی پیداوارکو بری طرح متاثرکرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سورج مکھی کے پھول کی پشت کا رنگ سب سے سنہری ہوجائے تو پھولوں کی پتیاں جلدخشک ہوجائیں’ سبز پتیاں بھوری ہوجائیں توفصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو ‘تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پر پھیلا دیں جس کے بعد تھریشر سے گہائی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرفصل تھوڑی ہوتو پھولوں کی کائی کے بعد ان کو خشک کرکے ڈنڈوں سے کوٹ کردانے علیحدہ کرلیں اورانہیں دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ رقبوں پر کاشتہ فصل کی برداشت کے لئے کمبائن ہارویسٹر کااستعمال کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں