سورج مکھی

سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو پہلاپانی روئیدگی کے 20دن بعد لگانے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو پہلاپانی روئیدگی کے 20دن بعد لگانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ دوسرا پانی پہلے پانی کے 20دن بعد تیسرا پانی پھول نکلنے کے وقت چوتھا پانی بیج بنتے وقت اور پانچواں پانی دودھیا حالت میں لگایا جائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ آبپاشی کا دارومدارموسمی حالات پرہوتاہے اس لئے اگر موسم سرد اور مرطوب ہو تو آبپاشی کی ذراکم ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرفصل ضرورت محسوس کرتے تو کاشتکارمحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے اضافی پانی بھی لگاسکتے ہیں۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں