سراج الحق

سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ عکس) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی، کرپشن، سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہو چکا، ملک میں کرپشن کے خاتمہ کا ایجنڈا سرے سے ہی موجود نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں معاشی و سیاسی بحران کی ذمہ دار ہیں، تباہی پھیلا کر بھی حکمران جماعتیں سنجیدگی کا راستہ اپنانے سے گریزاں ہیں، ٹرین مارچ کی عوامی پذیرائی قابل تحسین ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں