سوتی ملبوسات

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 11فیصد کی کمی ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن) سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2024 تک کی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 1.086 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.225 ارب ڈالر تھا۔

جنوری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 160 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں معمولی زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں 159 ملین ڈالر مالیت کی سوتی ملبوسات کی برآمدات ہوئی تھیں۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دسمبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 144 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر 160 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کا حجم 9.73 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.038 ارب ڈالر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں