شرجیل میمن

سندھ ہاوس حملہ‘ پولیس نے مقدمے کی درخواست لینے سے انکارکردیا، شرجیل میمن

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سندھ ہاوس پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سندھ ہاوس کی انتظامیہ اوررکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ ہاو¿س پر حملے کے ذمہ داران کےخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمےکی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاو¿س پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاوس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے ساتھ ہی کارکنوں نے سندھ ہاوس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

اس دوران سندھ ہاوس میں تعینات سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے بے بس رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں