حلیم عادل شیخ

سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے، حلیم عادل

کراچی(نمائندہ عکس) اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی کے کامیاب دورے سے زرداری مافیا کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ لکھتے ہیں کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی غلامی کی زنجیریں توڑے گی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لئے عوام بیدار ہوچکی ہے کیونکہ کراچی کی عوام نے جلسے میں شرکت کر کے فیصلہ سنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں