منظور وسان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، منظور وسان

کراچی (نمائندہ عکس) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، مخالفین کو شکست دیں گے۔ منظور وسان نے بلدیاتی اور عام انتخابات کے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات 2023 میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہونگے اور ہم حکومت کررہے ہونگے، عمران خان نے ملک کو بہتر طریقے سے نہیں چلایا، زرعی ملک کو تباہ کرکے گئے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران حکومت میں ڈالر مہنگا ہوا، لوگوں کو نہ گھر ملے اور نہ ہی نوکریاں ملیں، عمران نے جو احتساب کا شوشہ چھوڑا تھا اسی احتساب سے اب خود ڈر رہے ہیں۔مشیر زراعت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو جلدی بنتی ہے اور جلدی ٹوٹ جاتی ہے، جو عمران خان کی 2011 میں پوزیشن تھی اسی پوزیشن میں واپس جارہے ہیں، یہ کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ اتحادیوں نے مشکل حالات میں اسی لیے حکومت لی کہ عام انتخابات کون کراتا، مہنگائی ملک میں دو سال سے ہے، مہنگائی پر بہت جلد کنٹرول ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں