حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت سستے آٹے کے ڈرامے کررہی ہے مگر کہیں سستا آٹا موجود نہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن)میرپورخاص میں مزدور آٹے کے حصول کے دوران انتقال کر جانے پر ردعمل دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرپورخاص میں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ایک 6 بیٹیوں کا مزدور باپ ہرسنگھ کولہی سستے آٹے کے حصول کیلئے پیروں کے نیچے آکر کچل کر مرگیا سندھ حکومت سستے آٹے کے ڈرامے کررہی ہے مگر کہیں سستا آٹا موجود نہیں، ایک ٹرک پر ہزاروں لوگ کھڑے ہوتے ہیں ریکارڈ پر کئی ٹرک لکھے جاتے ہیں،اس سے بڑی نحوست کا بھی انتظار کرنا ہے،

جس مہنگائی پر زرداری مافیا مارچ نکالتی تھی اس مہنگائی میں اب تباہی ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس قتل کا واقعہ ڈی سی، ایسیز، اور مقامی انتظامیہ کے خلاف بننا چاہیے، فوڈ افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اصل قتل کے ذمیدار سندھ حکومت میں بیٹھے لوگ ہیں، غریب پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے جان کی بازی ہاررہے ہیں ان کو عوام کی فکر نہیں غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے آٹے کا نرخ 160فی کلو سے تجاوز کر گیا ہے پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت ہوتے کوئی خیر کی امید نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں