سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس کل ہوگا

کراچی(عکس آن لائن)صوبائی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس کل جمعرات کو سپیکرآغاسراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا،اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے دونومنتخب ارکان یوسف بلوچ اور جام شبیر علی اسمبلی رکنیت کا حلف ا ٹھائیںگے۔

یوسف بلوچ ملیر کے حلقہ پی ایس 88جبکہ جام شبیر علی سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 سے منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس میں مختلف سرکاری بل منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی توقع بھی جارہی ہے ،اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔

اس ضمن میں آغاسراج درانی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈرآج کے اجلاس کیلئے جاری کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی دبائو میں نہیں، آئین و قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں