خرم شیر زمان

سمندر پار پاکستانیوں کیخلاف پی ڈی ایم کی مہم، خرم شیر زمان کی مذمت

کراچی(نمائندہ عکس)سمندر پار پاکستانیوں کے خلاف پی ڈی ایم کی مہم پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ زرداری، شریف اور فضلو گروپ کی جانب سے ہمارے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کے خلاف تحریک شروع کی گئی ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو سالانہ اربوں ڈالر بھیجتے ہیں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں