عظیم نوری گھمن

سمبڑیال:عوام کی خدمت حلقہ کی تعمیر ہمیشہ سے مشن رہا ہے,چوہدری عظیم نوری گھمن

سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے،

کہ عوام کی خدمت حلقہ کی تعمیر ہمیشہ سے مشن رہا ہے عوام کی خدمت کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاﺅں گا،

سمبڑیال سمیت ڈھلم بلگن ، بھوپالوالہ ،کوٹ دڑاں ودیگر دیہات میں سکولوں کی اب گریڈیشن ،سڑکوں اوررابطہ راستوں ،گلیوں ،

بازاروں کی کنکریٹ وٹف ٹائل کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں اوربعض پر کام جاری ہے ہم تشہیر کم اورخدمت زیادہ کرتے ہیں.

جبکہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا نئے دور میں داخل ہوچکی ہے وزیراعظم عمران خان کورونا صورتحال کے

حوالے سے درست سمت میں جارہے ہیں ملکی عوام ابھی تک غیر سنجیدہ ہیں حالا نکہ سخت احتیاط کی ضرورت ہے ان خیالات

کااظہارانہوں نے کنگ بریار میں محکمہ ایریگیشن کے زیر اہتمام سابق ناظم ایم سلیم اختر وڑائچ کے ہمراہ نالوں کی صفائی کے کام کاآغا

ز کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی عوام دوستی میں کوئی شک

نہیں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت ان کی پوری ٹیم جان فشانی سے کورونا وارکرپشن کے ساتھ ساتھ مافیا سے جنگ لڑ رہے ہیں.

جس میں وہ انشاءاللہ کامیاب رہیں گے لیکن پارٹی یعنی پاکستان تحریک انصاف کو مقامی ونچلی سطح پر لیکر چلنے والا کہیں کوئی نظر

نہیں آرہا کارکنوں سمیت پارٹی ہمدرد وں میں بے چینی پائی جارہی ہے.

پارٹی اورپارٹی کے فیصلوں کا دفاع کرنے والا ہمیں تو پورے ضلع اورتحصیل میں نظر نہیں آرہا ،

پارٹی کے پلے کچھ نہیں چھوڑا جارہا ،عظیم نوری نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ویژن یا ایجنڈا نہیں ہے ،

چالیس سالوں سے پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے ،

اوراپنے خاندانوں کی دولت میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،یہ نالائق اورنااہل ٹولہ چورمچائے شور کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں