salman-shahbaz

سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ

لاہور( عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق سلمان شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے بیرون ممالک فرار ہونے والے ملزمان کی واپسی کے لیے گھیرا تنگ کردیا ہے ، شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم سلمان شہباز کو واپس وطن لا کر قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں، سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں،

نیب سلمان شہباز کی واپسی کے لیے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کرے گا اور استدعا کی جائے گی کہ سلمان شہباز کو برطانوی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعہ ڈی پورٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں