سلمان خان

سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا۔سلمان کی حال ہی میں ریلیز فلم ٹائیگر تھری سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ان کے مداحوں کو خوب پٹاخے چھوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ پٹاخے مداح کسی کھلی فضا میں نہیں بلکہ ایک بند تھیٹر میں چھوڑ رہے ہیں، جہاں فلم دکھائی جارہی تھی۔

فلم میں جیسے ہی سلمان خان کی انٹری ہوئی تھیٹر میں موجود مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑنے لگتے ہیں، جس سے تھیٹر میں بھگدڑ بھی مچ گئی ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے پر سلمان خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے لطف اندوز ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں