اے پی پیکو

سفیدمکھی کیڑاکپاس کی فصل کےپتوں کا رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتاہے، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہاہے کہ سفیدمکھی کپاس کی فصل کا ایک خطرناک کیڑاہے جو ابتدا میں پتوں کا رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتاہے اور شدیدحملے کی صورت میں کپاس کے پتے پھپھوندی لگنے کی وجہ سے کالے ہوجاتے ہیں اور خوراک بنانے بڑھوتری وپھل لگنے کا عمل متاثر ہوتاہے سفیدمکھی پتہ مروڑوائرس کا باعث بنتاہے اور اس سے کپاس کی پیداوارمیں 60فیصد تک کمی واقع ہونے کیساتھ پھٹی کی کوالٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نےبتایا کہ سفیدمکھی کے موثرتدارک کیلئے کاشتکار ابتدا میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم کریں اور ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاٹنگ کریں اور اگرسفیدمکھی کی معاشی حد 5بالغ یا بچے نظرآئیں،

تو فورا محکمہ زراعت (توسیع)یا پیسٹ وارننگ کے مقامی عملے کے مشورے سے سپرے کریں سپرے ترجیحاصبح یاشام کے وقت کیاجائے اسکے علاوہ سپرے کیلئے بالوکون نوزل کا استعمال کیاجائےمطلوبہ نتائج کیلئے 100لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں تاکہ دوائی یکساں اور پودے پودے تک پہنچ سکےایک زہرکا بار بار استعمال نہ کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کھیتوں میں پیلے رنگ کے4لیس دار چپکنے والے کارڈ کا استعمال کیاجائے اور انہیں 15دن کے وقفہ سے تبدیل کیاجائےکھیت کے اندر اورکھیت کے باہر جڑی بوٹیوں کوتلف کیا جائے کیونکہ جڑی بوٹیاں رس چوسنے والے کیڑوں کی پناہ گاہ کا کام سرانجام دیتی ہیں ،کاشتکار فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں