محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

اسلام آباد(عکس آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا مختصر دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کی 10 ستمبر کو پاکستان آمد کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹے جاری رہے گا۔ سعودی ولی عہد G20 سربراہی اجلاس کے بعد ہندوستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران نگراں وزیراعظم انور حق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی بات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں