محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طیب ایردوآن کو دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارکباد

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کو الیکشن میں دوبارہ کامیابی اور منصب صدارت سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں 28 مئی کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں