سعودی ولی

سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض(عکس آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال میں پیش رفت اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض کے الیمامہ پیلس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ تمیم کا استقبال کیا اور استقبالیہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل ہوسکیں اور دونوں ملک اور ان کے عوام آپس میں قریب آ سکیں۔

موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورت حال میں پیش رفت اور اس کے خلاف جارحیت کو روکنے پر گفت و شنید کی گئی۔ شہریوں کی حفاظت اور فوری امداد پہنچانے کی کوششوں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں