سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ کاسوڈانی جنرل برہان اور آرایس ایف کمانڈرکوفون

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان کے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان اور سریع الحرکت فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلوحمیدتی سے دوفون کالز کی ہیں اور ان سے جمہوریہ سوڈان میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے جہاں ہفتے کے روز متحارب فورسز کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ نے ان سے گفتگو میں سعودی عرب کی جانب سے متحارب فورسز کے درمیان مسلح کشیدگی کے خاتمے اور سویلین قیادت والی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے فریم ورک معاہدے پرعمل درآمد کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔سوڈانی فوج نے آر ایس ایف کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں اقوام متحدہ کے تین کارکنوں سمیت کم سے کم ساٹھ شہری ہلاک ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں