شدید برفباری

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں شدید برفباری کا امکان

تبوک (عکس آن لائن) سعودی شہر تبوک موسم سرما کی برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھنے کی تیاری کررہا ہے۔ قبرص میں سردی کی شدید لہرکی وجہ سے تبوک میں شدید برفباری ہوگی۔ناردرن نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے ڈائریکٹر فرحان العنزی نے تصدیق کی کہ تبوک کے علاقے کوہ اللوز کی چوٹیوں اور دو خطوں علقان اور الزیطہ پر برف باری قریب آگئی ۔

یہ انتہائی سرد قطبی دبا کی وجہ سے ہوتا ہے جب سرد ہوائیں قبرص اور جنوبی ترکی کے راستے سے چلتی ہیں۔ اسے قبرص کا کم درجہ حرارت بھی کہا جاتا ہے۔العنزی نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کے شمال میں ہونے والی برف باری خاص طور پر ” کوہ اللوز ” کا انحصار قطبی دبا کی گہرائی اور نقل و حرکت کے راستے پر ہے جس میں مناسب نمی کی دستیابی بھی ہوتی ہے۔

یہ دبا جنوب کی طرف گہرائی میں جا کر پہاڑوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے تبوک کے مغرب میں کوہ حسمی متاثر ہوتا ہے یہ دبا تبوک کے جنوب میں کوہ الحرہ پر شاذو نادر ہی پہنچ پاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برف باری مملکت کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بناتی ہیں، اس سے دیگر علاقے متاثر نہیں ہوتے۔ حالانکہ یہ علاقے سروات پہاڑ سے قدرے بلند ہیں تاہم ہوا کے کم دبا کے راستے میں یہ علاقے گہرائی میں ہیں اس لئے یہ برفباری سے محفوظ رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں